• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:پٹنہ کے کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی

بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اورپٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگادی گئی ہےجبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی، ڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔

کالج کی پرنسپل ششی شرما نے ایک بیان میں کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی۔

کالج پرنسپل کا مزیدکہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہٰذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ شرمندگی ہوتی ہے۔

فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ’’ماڈرن کالج نہیں ہے‘‘

ششی شرما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں موبائل فون پر پابندی ہوگی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین