آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Russian Aerial Attack 21 Syrian Civilians Killed

روسی فضائی حملے میں 21 شامی شہری ہلاک ہوگئے ، شام میں مارچ 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد شامی ہلاک ہو چکے ہیں۔

شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے مشرقی حصے میں دریائے فرات کے قریب ایک دیہات پر روسی فضائی حملہ ہوا تھا۔

x
Advertisement

حملے میں 21 سویلین ہلاک ہو گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے مطابق یہ شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ علاقہ ہے۔

سیریئن آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبد الرحمن کے مطابق بدھ کی صبح کیے جانے والے روسی فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیِں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں