پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 295پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار کے اوپر بند ہوگیا ۔
’گرے ہزار بڑھے سیکڑوں میں ‘یہ بات پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں صادق آرہی ہے ،شیئرز بازار میں آج کاروبار آغاز سے مثبت رجحان میں رہا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 364 کمپنیوں کے شیئرز 14 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے،جن کی مالیت 7 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 8320 ارب روپے ہوگئی۔