• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس ،شامی تنازع پیوٹن ترکی جائیں گے

Russian President Putin Will Visit Turkey On December 11th

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن پیر کے روز اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کیلئے ترکی کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور شام کے تنازع پر مذاکرات کریں گے۔

ترک صدارتی دفتر نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ پیوٹن ایردوان کی دعوت پر انقرہ کا دورہ کریں گے، اس دوران دونوں رہنما مقبوضہ بیت المقدس کی حالیہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور شام کے معاملے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

روس کے صدارتی دفتر نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنما باہمی تعاون سے متعلق موجودہ سوالات اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے جاری منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔

روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ مذاکرات کے دوران کئی عالمی مسائل بشمول مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور شامی تنازع کے حل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین