وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
نارووال کی نئی سبزی منڈی کے افتتاح کے موقع پر وزیر دفاع احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر روز پچیس سے زائد لوگ دہشت گردی کا شکار ہو رہے تھے، اب لوگ سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بائیس گھنٹے ملک میں لوڈ شیڈنگ تھی، اب بائیس گھنٹے بجلی مل رہی ہے،تقریریں کرنے والے صرف تقریریں کر سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتے۔
زرداری سے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زرداری حکومت کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنا سکی۔