• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Japan To Equip Cruise Missiles On Fighter Jets

جاپان نے کہا ہے کہ وہ اپنے لڑاکا طیاروں کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس کرے گا۔یادرہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل بین الالبراعظمی میزائلوں کے تجربات کے بعد خطے میں سلامتی کی صورتحال بگڑگئی ہے۔

Japan-Missile222

جاپانی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع اتسْونوری اونودیرا نے بتایا ہے کہ سلامتی کے ماحول کے لئے جاپان کو اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ دفاع میزائلوں کی تین ایسی اقسام پر غور کر رہی ہے جو دشمن کے دفاعی نظاموں کی پہنچ سے باہر کام کر سکتے ہیں۔

ناروے کے تیار کردہ ’جے ایس ایم‘ یعنی جوائنٹ اسٹرائیک میزائل کی حدِ مار 500 کلو میٹر ہے اور یہ ایف 35 اے لڑاکا جیٹ طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔ امریکا کے تیار کردہ میزائلوں کیِ مار کی حد 900 کلومیٹر ہے اور یہ ایف 15 فائٹرز پرنصب کیے جا سکیں گے۔

Japan-Missile333

انھوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل سیلف ڈیفنس فورسز کو اپنے عملے کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت فراہم کریں گے تاہم جاپان کسی ملک کے فوجی اڈوں پر حملہ نہیں کرے گا۔

تازہ ترین