• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کا آغاز آج سے ہوگا

Hudaibiya Paper Case Start From Today

سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرملز کیس کی سماعت کا آغازآج(پیر) سے ہوگا جبکہ نیب نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں نئے پروسیکیوٹر کی تقرری تک سماعت ملتوی کی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی سماعت کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں شامل جسٹس مشیر عالم، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم خان میاخیل لاہور ہائی کورٹ کے 2014 کے فیصلے کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیب کی سپریم کورٹ سے درخواست کہ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں نئے پروسیکیوٹر کی تقرری تک سماعت ملتوی کی جائے پر سپریم کورٹ سخت برہمی کا اظہار کر سکتی ہے۔

تازہ ترین