لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں مبینہ ملزمان پر پولیس تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایک پولیس افسر کو ملزمان پر تھپڑ برساتے ہوئے تھانے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او پرانی انارکلی جاوید حسین نے مطلوب ملزم نہ ملنے پر نجی پلازے میں موجود 5 افراد کو حراست میں لیا، ان پر تشدد کر کے تھانے منتقل کیا۔