سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ہم ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے آگے جھکتے ہیں۔
لاہور میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ 1990 میں پیاز زیادہ ہوگئی تھی اور کسان اسٹور نہیں کر سکتا تھا، بی بی شہید وزیراعظم تھیں، انہوں نے فوڈ سیکریٹری سے کسان سے پیاز اچھے ریٹ پر خریدنے کا کہا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ آج کیوں کسان سے گندم نہیں خریدی جا سکتی؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی تمام تلخیاں ختم کر کے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرے۔