• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر رفیق چشتی سیالوی کی دورہ ہالینڈ کے بعد برطانیہ واپسی

برمنگھم (نمائندہ جنگ) انٹر نیشنل مسلم فورم کے چیئرمین و عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی سیالوی دورہ ہالینڈ کے بعد واپس برمنگھم پہنچ گئے۔ وہ میلاد النبیﷺ کی محفل میں خصوصی شرکت کیلئے گئے تھے۔ ہالینڈ میں پانچ روزہ دورے کے دوران مختلف میلاد تقریبات سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی نے جامع مسجد نورالسلام دنحاق میں کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے علاوہ مرکزی میلاد مصطفیﷺ جلوس سے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد رفیق چشتی سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام برطانیہ سمیت پورے یورپ میں اپنی وحدانیت اور اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہمیں اپنے کردار اور طرز عمل میں پختگی لاتے ہوئے اسلام کی صحیح نمائندگی کرنی ہوگی۔ مختلف محافل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں نبی کریمﷺ کی ذات اور ان کی زندگی طیبہ کا مطالعہ کرکے اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔
تازہ ترین