• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس قائم، شہر میںہر طرح کی تجاوزات ختم کرینگے، میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہر طرح کی تجاوزات کو ختم کریں گے جو شہریوں کے لئے مشکلات کا سبب ہیں،یہ تجاوزات سڑک پر ہوں،فٹ پاتھ پر ہوں ، کھیل کے میدانوں یا پارکوں میں،سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کی سربراہی میں ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر پارکس، ڈائریکٹر کچی آبادی بھی شامل ہوں گے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر مشینری پول ٹاسک فورس کو مشینری کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،میئر نے شہر میں قائم ہر طرح کی تجاوزات کے لسٹیں بھی طلب کرلی ہیں جبکہ رفاہی پلاٹس اور پارکس کا سروے کرکے لیز شدہ اور غیر لیز شدہ پلاٹوں کی فہرست فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ رفاہی پلاٹوں کے غیرقانونی استعمال کرنے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے منعقد کئے گئے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلع ملیر،کورنگی،جنوبی اور غربی کے نمائندوں سمیت کے ایم سی کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین ،میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر لینڈ نجم الزماں،سینئرڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس حسنی، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے،۔
تازہ ترین