• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینگروز کی پسندیدہ شکار گاہ واکا گرائونڈ الوداعی ایشز ٹیسٹ کیلئے تیار

پرتھ ( جنگ نیوز) پرتھ میں واقع ویسٹرن آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے گرائونڈ جس کی کرکٹ میں ایک تاریخی حیثیت ہے ، اپنے آخری ایشز ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا ۔ میزبان فاسٹ بولرز امید کررہے ہیں کہ وہ اس میچ کو انگلینڈ کیلئے ناقابل فراموش تلخ تجربہ بنا دیں۔ یہ گرائونڈ دنیا کی تیز ترین وکٹ اور آسٹریلیا کی پسندیدہ ترین شکار گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لیکن سہولتیں فراہم کرنے کے اعتبار سے ملک کے دیگر اسٹیڈیمز سے پیچھے رہ گیا۔ کرکٹ فینز کی کافی عرصے خواہش تھی کہ انہیں بھی پرتھ میں کھیل کے بہتر نظارے دیکھنے کو ملیں۔ اس تناظر میں حکام نے دریائے سوان کی دوسری جانب نئے اسٹیڈیم کی تعمیر جس میں جدید ترین سہولتیں اور 60 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ انٹرنیشنل میچز کیلئے ملک کے دیگر اسٹیڈیمز کی طرح اب یہاں بھی ڈراپ ان پچز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مستقبل میں ایشز سمیت ہائی پروفائل ٹیسٹ میچز نئے اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ نئے پرتھ اسٹیڈیم میں میوزیکل کنسرٹ اور نیشنل آسٹریلین رول فٹ بال مقابلے بھی ہوں گے۔ جبکہ 22 ہزار سیٹوں پر مشتمل واکا گرائونڈ کرکٹ کیلئے ہی مختص ہو گا مگر اس میں ایشز سیریز کا کوئی میچ نہیں ہوگا ۔  
تازہ ترین