• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بدھ 13دسمبر کی دوپہر 12,30بجے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وہ ائر پورٹ سے سیدھے کورنگی کاٹی کے دفتر جائیں گے، اور تین بجے سہ پہر ملیر میں رکنیت سازی کیمپ کا دورہ کریں گے، اور شام ساڑھے چار بجے تحریک انصاف کراچی کے صدرفردوس شمیم نقوی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے جانے والے شیڈول کے مطابق عمران خان شام ساڑھے پانچ بجے تعزیت کے لئے تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ کے گھر جائیں گے۔

تازہ ترین