• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کیخلاف جنسی استحصال کے الزامات سنے جائیں، امریکی سفیر

Todays Print

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کرنے والی خواتین کی بات سنی جانی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفیرہیلی کا کہنا ہے کہ انہیں ان تمام خواتین پر فخر ہے، جنہوں نے ہالی وڈ کے ستاروں اور دیگر معروف شخصیات کے جنسی حملوں کے بارے میں سب کو بتایا۔ کم از کم دس خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ نے صدر بننے سے قبل ان پر جنسی طور پر نشانہ بنایا تھا۔ ہیلی کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کے اب تک کے موقف کے خلاف ہے۔

تازہ ترین