• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، یخ بستہ ہوائوں کا راج،سردی کی شدت بڑھ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں یخ بستہ ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے رواں ہفتے شدید سردی کی لپیٹ میں ہوں گے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بار ش اور برفباری کے باعث کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگلے 4 روز کے دوران کراچی شمال مشرقی ہوائوں کی زد میں رہے گا جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ منگل سے شہر کا درجہ حرارت گرنا شروع ہوگا اور شہر بدھ 13 دسمبر سے ہفتہ 16 دسمبر تک سرد ہوائوں کی لپیٹ میں رہیگا۔ جبکہ 15 اور 16 دسمبر کو سردی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی۔ اس دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی لہٰذا شہری احتیاط سے کام لیں اور گرم کپڑوں کے استعمال کے ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔ 
تازہ ترین