• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کو فوری بازیاب کرایا جائے‘ بیت اللہ کی اپیل

پشاور(خبرنگار)شبقدر کے رہا ئشی بیت اللہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورآئی جی سمیت دیگرحکام سےاپیل کی ہے کہ ان کے مغوی بھائی کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پشاور پریس کلب میں صحا فیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ان کے بھائی سعیداللہ ولد حبیب الرحمان کو 28نومبر 2017 ءکو نا معلوم افراد نے انہیں اپنی گا ڑی سمیت اغوا ءکر لیا تھا اُنہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق غریب گھرا نے سے ہےاورکسی کیساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں لہٰذاتمام حکام بالاسے اپیل ہے کہ وہ میرے بھا ئی کی فوری باحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات کریں۔
تازہ ترین