• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hudaibiya Paper Mills Case Hearing Against Sharif Family

سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے نیب کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ حدیبیہ کیس انکم ٹیکس کا کیس تو ہو سکتا ہے اس میں مجرمانہ عمل کہاں ہے؟

پاناما فیصلے میں حدیبیہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا، لکھا گیا کہ جب نیب اپیل دائر کرے گا تو دیکھاجائے گا، اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے تو پھر ہم سماعت کیوں کررہے ہیں؟

عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دینے کے بجائے اقلیتی فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں، اگر کسی کو کالا دھن باہر بھیجنا ہو تو وہ بینک اکاؤنٹ نہیں کھولتا۔

دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اقلیتی فیصلے پر عمل ہم پرلازم نہیں۔

عدالت نے حدیبیہ پیپرکےحقائق سے متعلق ٹاک شوز پر پابند​ی بھی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین