• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم بچوں کو معیار ی تعلیم دینے کیلئے پرعزم ہے، جا م مہتاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر برا ئے تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم صو بے کے بچو ں کو معیاری تعلیم دینے کےلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دور درا ز علا قو ں میں تعلیم کے فرو غ کےلئے سندھ ایجو کیشن فائونڈیشن کا کر دار قا بل تحسین ہے۔ یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں سندھ ایجو کیشن فا ؤ نڈیشن کی ایم ڈی نا ہید شاہ درانی سے ملا قا ت کے دورا ن کہی ۔اس مو قع پر ایم ڈی سیف نے بتا یا کہ 5لا کھ سے زائد غریب بچے سندھ ایجو کیشن فائونڈیشن کے زیر اہتما م چلنے والے 2ہزا ر سے زائد اسکولز میں معیا ر ی تعلیم حا صل کر رہے ہیں ۔صو با ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں ایمر جنسی کے نفا ذ کے بعد کئی اصلا حا ت کیں جس کے نتیجے میں محکمہ تعلیم میں بہتری سامنے آئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس با ت سے انکا ر ممکن نہیں ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیا د ی حق ہے ۔ہمار ی کو شش ہے کہ سندھ کے تما م بچے تعلیم حا صل کریں ۔انہو ں نے ایجو کیشن فائونڈیشن کے افسرا ن کو ہدایا ت دیں کہ وہ زیا دہ سے زیا دہ بچو ں کو اپنے اسکولز میں داخلے کی تر غیب دیں اور تعلیم کےلئے اسا تذہ کی بہتر تر بیت کا بھی انتظا م کریں ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے بتا یا کہ کثیر الجہتی منصو بے کے تحت نا ن فا ر مل ایجو کیشن پرو گرا م کے ذر یعے زیا دہ عمر کے بچو ں کو تعلیم فرا ہم کر نے کےلئے سندھ ایجو کیشن فائونڈیشن کو شا ں ہے ۔صو با ئی وزیر جا م مہتا ب حسین ڈہر نے ہدا یت کی کہ پرا ئمری اسکولز سے جلد تعلیم چھو ڑ جا نے والے بچو ں کی رو ک تھا م کےلئے منا سب اقدامات کئے جا ئیں اور خا ص کر بچیوں کی تعلیم پر خصوصی تو جہ دی جا ئے۔ انہو ں نے محکمہ تعلیم میں اصلا حا ت پر عملدرآمد کر نے کےلئے ہنگا می بنیا دو ں پر کا م کر نے کی ہدا یت کی اور کہا کہ طلبا ءکی تعدا د میں اضافے کے با عث سیف کے تحت کام کر نے والے اسکولز کو دو شفٹو ں میں چلا یا جا ئے ۔
تازہ ترین