• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات مشکوک،اسپیکرکوزیادہ ادراک ہے،آنکھیں کھول کر چلنا ہوگا،خورشید شاہ

Todays Print

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں ‘ اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل کے بارے میں اندر کی خبر دی‘ان کو صورتحال کا زیادہ ادراک ہے ‘پارلیمان کو ربر اسٹمپ بننے دیں گے نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی جاگیر، تمام اسٹیک ہولڈرز کو آنکھیں کھول کر چلنا ہو گااورسوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا‘ہم بھارت، انگریز یا افغانستان کا نظریہ ماننے کو تیار نہیں، فاٹا پر ایف سی آر کی صورت میں جہالت پر مبنی قانون نافذ ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق کے خدشات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایاز صادق کو حالات کا زیادہ ادراک ہے جبکہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت دبا ئو ڈال رہی ہے کہ فوری انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی شروع ہو جائے گی‘ جن خطرات سے ملک گزر رہا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آنکھیں کھول کر چلنا ہو گا‘اگر ریاستی ادارے کمزور ہوئے تو دنیا ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

تازہ ترین