• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن ، سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین کا مطالبات کے حق میں دھرنا

پڈعیدن (نامہ نگار )سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔ 18 دسمبر سے سچل سرمست کے مزار سے کراچی تک پیدل لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت اقبال لاڑک اور خادم مری کر رہے تھے۔ مطالبات میں ٹائم اسکیل،فوتی کوٹہ، ایل بی او ڈی کے ملازمیں کو مستقل کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے نوٹس لے کر ایک ماہ میں مسائل حل کرنے کی بقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین