• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون کراچی میں ملک کے پہلے گولڈ کلاس تھری ڈی سینما کا افتتاح

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹاون کراچی میں ملک کے پہلے گولڈ کلاس تھری ڈی سینما کا افتتاح کردیاگیا،سینما کی خصوصیات میں بارکو پروجیکٹر، فور ہارکینس سلور اسکرین، فور وے ڈیجیٹل سائونڈ سسٹم، فیملی باکسز شامل ہیں،افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی بیگم ملک ریاض حسین تھیں،اس موقع پرملک ریاض حسین، علی ملک اور دیگر بھی موجود تھےجبکہ فنکاروں میں نادیہ حسین، جویریہ عباسی،عائشہ عمر، آمنہ شیخ ، سنیتا مارشل اور دیگر فنکار بھی موجود تھے۔ سینما کے افتتاح کے موقع پر بیگم ملک ریاض حسین نے کہا کہ سنیما 229 نشستوں پر مشتمل ہے، بحریہ ٹاون اسلام آباد کے بعد بحریہ ٹاون لاہور میں بھی شائقین کو پسند آیا ہے۔ ملک ریاض نے جنگ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کراچی میں بھی ملک کے پہلے گولڈ کلاس تھری ڈی سینما کا آغاز کر دیا ہے، بحریہ ٹاون میں ہمیشہ ہماری ترجیح اعلیٰ معیار رہا ہے، یہ سینی گولڈ پلیکس سینما بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جو ملک بھر میں مقبولیت کی حامل ہے۔
تازہ ترین