• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے، قومی حکومت بنے گی، پرویز الٰہی

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عام انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے اور قومی حکومت بنے گی، عمران خان سے اتحاد خارج از امکان نہیں، ماڈل ٹائون کیس میں پولیس افسر اور رانا ثناء وعدہمعاف گواہ ہونگے۔ ایک انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت بنے گی جو دو سال اصلاحات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل عام کیا گیا، احکامات کی ٹیلیفونک ریکارڈنگ موجود ہے۔ اس میں ملوث پولیس افسران وعدہ معاف گواہ بنیں گے اور آخر میں رانا ثناء اللہ بھی یہی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے غلطی کی، انہیں این آراو سے منع کیا تھا۔ انہوںنے عمران خان سے اتحاد کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میری تعریف کرتے ہیں، ان سے اتحاد کا امکان ہے۔
تازہ ترین