• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
History Of Ashes Series

آج کل آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز جاری ہے۔ یہ ایشز سیریزہے کیا اور یہ کس طرح شروع ہوئی یہ بھی ایک دلچسپ کہا نی سے کم نہیں۔

ایشیزکرکٹ سیریز ہر دو سال بعدانگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوتی ہے۔ کرکٹ کی تاریخ کی یہ سب سے پرانی سیریز ہے جس کا آغاز 1882ء میں ہوا۔

آسٹریلیا نے اپنے 1882 کے دورے میں جب اوول گراؤنڈ میں کرکٹ کےجاگیردار انگلینڈ کو سات وکٹوں ںسے شکست دی تو لندن کے ایک ہفت روزہ اخبار ’’دی سپورٹنگ ٹائمز‘‘نے انگلینڈ کی بُری طرح ہار کی خبرکو موت کی خبر کی طرح شائع کیا اورکہا کہ’’ اس ہار کے جنازے کی راکھ کو اب آسٹریلیا لے جایا جائے گا‘‘

اخبار کی سُرخی نےانگلش شائقین کے تن بدن میں آگ سی لگا دی۔

اور جب انگلینڈ نے83-1882 میں سڈنی میں 69 رن سے تیسرا ٹیسٹ جیتا تو ملبورن کی چند عورتوں نے انگلینڈ کے کپتان’’ آئیوو بلیگھ‘‘ کو ایک گلدان میں راکھ ڈال کر پیش کی کہا جاتا ہے کہ یہ راکھ گیند کی یا وکٹوں پر رکھی بیلز کی تھی۔

1927 ءمیں آئیوو بلیگھ کے انتقال کے بعد ایشز ٹرافی انگلینڈ کے کپتان کی آسٹریلین بیوی نے(میری لی بورن کرکٹ کلب)ایم سی سی کو دے دی جو آج تک لارڈز میں ایم سی سی کے میوزیم میں موجود ہے۔

اس سیریز کی اتنی ہی اہمیت ہےجتنی انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہوتی ہے۔

ایشز جیتنے والی ٹیم کو اصلی ٹرافی نہیں دی جاتی بلکہ اس کی نقل دی جاتی ہے۔ اصلی ٹرافی کا سائزپانچ انچ ہے اور سیریز جیتنے والی ٹیم کو بڑی ٹرافی کےساتھ اصل ٹرافی کے سائز کی ایک نقلی ٹرافی بھی دی جاتی ہے۔

تازہ ترین