• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیٹ انجن پہن کر ہوا کے غبارے سے ونگ سوٹ جمپنگ

فلمی ہیرو آئرن مین نے حقیقی زندگی میں انٹری دی، خطروں کے کھلاڑی نے جیٹ انجن پہن کر گرم ہوا کے غبارے سے ونگ سوٹ جمپنگ کی۔

یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے تاہم ان میں سے کچھ نوجوان ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جس نے فلمی ہیرو آئرن مین کا انداز اپنایا اور جیٹ انجن پہن کر ونگ سوٹ جمپنگ کا شاندار انگیز مظاہرہ کرنے لگا۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جرنو کارڈیا نامی جانباز گرم ہوا کے غبارے کے ذریعے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچا اور ونگ سوٹ زیب تن کئے پیروں میں بھاری بھرکم جیٹ انجن پہنے ہاٹ ایئر بیلون سے یوں آزادانہ چھلانگ لگائی کہ جیسے حقیقتاً آئرن مین ہو تو ہو۔

ونگ سوٹ جمپنگ کے اس حیرت انگیز مظاہرے پر جہاں لوگ دنگ رہ گئے وہیں اُسکی مہارت کی بھی خوب داد دی۔

تازہ ترین