ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے پٹرول پمپ پر ناقص سکیورٹی کے انتظامات رکھنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ پولیس تھانہ قادر پور راں اور بدہلہ سنت نے پل شیدی پر الفلاح پٹرول پمپ، مالک الطاف، الفتح پٹرول پمپ کے مالک نذر محمد کے خلاف جبکہ محمد نعیم رشید نعیم پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔