کرسمس کے جاتے ہی اب دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوچکی ہیں۔
اسی مناسبت سے امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب کرسٹل بال پر بھی نئے سرے سے تزئین و آرائش اور32ہزار256ایل ای ڈی لائٹس اور2ہزار6کرسٹل سے سجاوٹ کے بعددوبارہ نصب کردی گئی۔

گذشتہ سال کرسٹل کمپنی واٹرفورڈنے12فٹ قطر کی حامل 11ہزار875پونڈ وزنی کرسٹل بال کے تمام2ہزار688کرسٹلز پینلز کو نئے ڈیزائن کے کرسٹلز سے تبدیل کیا تھا۔واضح رہے کہ اس کرسٹل بال کو ہر سال کم وبیش ایک بلین افراد دیکھتے ہیں۔