• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیو ٹی وی سے نئے ڈرامے گھر تتلی کا پر کا شاندار آغاز

Geo Tv New Drama Serial Ghar Titlee Ka Par

عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ “ کے تحت بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ”گھر تتلی کا پر“ کا شاندار آغاز ہوگیا ہے جواب ہر جمعرات ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جارہا ہے۔

سیریل میں معروف اداکار شہزاد شیخ ، ایمن خان ، علی عباس اور صنم چوہدری ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ سیریل کی کہانی باصلاحیت ناولسٹ سمرابخاری نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات محسن طلعت نے دی ہیں۔ محبت کے نام پر حسد اور دھوکے کی کہانی میں ایک خاص ذہنیت کے لوگوں کو دکھایا گیاہے جو دوسروں کی ذاتی زندگی پر اپنا تسلط قائم کرکے انہیں اپنی گرفت میں رکھنا چاہتے ہیں۔ ڈرامے کی کہانی شفق(ایمن خان) اور اس سے پیار کرنے والے شوہر اظہر(شہزاد شیخ) اور اِن کی دیکھ بھال کرنے والے بھائی کامران (علی عباس) اور کامران کی دور اندیش دوست اینجی(صنم چوہدری ) کے گرد گھومتی ہے۔

”گھر تتلی کا پر “ میں ایک جانب سادہ خوبصورت اور معصوم شفق کی تکالیف اور مصائب دکھائے جائیں گے تو دوسری طرف اینجی کی وہ شخصیت پیش کی جائے گی جو اپنی چالاکیوں کے بل پر دوسروں کا استحصال کرتی ہے۔ ڈرامے کی دلچسپ بات یہی دو لڑکیاں ہیں جن کے راستے ، مزاج اور طبیعت ایک دوسرے سے بالکل الگ ہیں۔

عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نئی پیشکش بھی اِن کے دیگر ڈراموں کی طرح مضبوط پروڈکشن اور حقیقت کے قریب نظر آرہی ہے جس میں اقدار اور نظریات کو معیار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے سیونتھ اسکائی کا میگا سیریل ”خانی“ بھی مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہے جو یکے بعد دیگر کئی ریکارڈ قائم کررہا ہے اور اِسی پروڈکشن ہاؤس کے تخلیق کردہ نئے سیریل ”گھر تتلی کا پر“ میں یشمہ گل، علی انصاری، حمیرا بانو، مریم مرزا اور شجیر الدین بھی اپنی فنکارانہ صلاحیت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ”جیو ٹی وی“ سے ایک اور نئی ڈرامہ سیریل ”میرا حق“ بھی شروع کی گئی ہے جو دو بہنوں کی زندگی پر مشتمل کہانی ہے ۔

اِن میں سے ایک بڑی بہن کو طلاق ہوچکی ہے اور وہ اپنے 7 سالہ بچے کے ہمراہ ماں باپ کے گھر واپس آگئی ہے جبکہ صبا اُس کی چھوٹی بہن ہے اور وہ بہت ملنسار اور خیال رکھنے والی لڑکی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ حنا خوش رہے۔ اِسی دوران اِن کے دو کزنز امریکا سے پاکستان منتقل ہوتے ہیں اور اِن ہی کے گھر قیام کرتے ہیں۔ یہاں اِن دونوں کی دوستی اِن دونوں بہنوں کے ساتھ ہو جاتی ہے لیکن بہنوں میں اِسی دوران چپقلش بڑھتی جاتی ہے۔

”میرا حق“ محمد آصف کی تحریر ہے جسے فہد رحمانی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس کی پروڈیوسر ارم بنت شاہد ہیں۔ کاسٹ میں مدیحہ افتخار، عروبہ با مرزا، شامل خان، بلال قریشی، شائستہ جبیں، انور اقبال ، ذہین طاہرہ اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ پیر اور منگل کوشام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین
تازہ ترین