• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ میں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، احسن اقبال

Todays Print

ناروال،شکرگڑھ (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی 2018میں انشا اللہ عوام کی طاقت سے پھر مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی ،عمران خان سے تو یونین کونسل کاچیئرمین سیاست میں زیادہ تجربہ رکھتا ہے‘گیندبازوزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہےمگرایساکبھی نہیں ہوسکے گا‘ اس کی قسمت میں اقتدار نہیں رونادھونا لکھا ہے ‘عمران اناڑی ڈرائیور ہیں ‘ عوام کی کشتی ڈبودیں گے ‘ عوام کو بیوقوف بنانے کی سیاست شروع ہو چکی ہے‘ دھرنے اور رونے سے تبدیلی نہیں آئے گی ،نئے پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں‘ اے پی سی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے، اے پی سی پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرے گی‘اے پی سی حکومت کو بلیک میل اور جمہوریت پر شب خون مارنے کا حربہ ہے‘سعودی عرب میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے ایک کروڑ ستائیس لاکھ روپے منڈیالی تا کھوسہ سڑک کے منصوبہ کے سنگ بنیاد کے موقع پرگفتگو اور موضع کھوسہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 4سال سے رو رہا ہے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں‘مسلم لیگ ن نے سڑکوں ،یونیورسٹیوں ترقیاتی منصو بو ں کے جال بچھائے ‘ان سازشیوں نے ملک کو دھرنوں ،نقصان کے تحائف دئیے‘ عوام ان کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں‘ ان کی باتوں میں ہر گز آنے والے نہیں ‘ان سازشی عناصر کو دوبارہ منہ کی کھانی پڑے گی‘ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق برطانوی جریدے کی خبر بے بنیاد ہے، بے بنیاد خبروں کا مقصد (ن) لیگ کی مقبولیت کو نقصان پہنچانا ہے، سعودی عرب میں کوئی ڈیل نہیں ہورہی‘پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے، عوام اور اداروں کو مل کر ملک میں امن و استحکام قائم کرنا ہوگا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت کو بلیک میل اور جمہوریت پر شب خون مارنے کا حربہ ہے ، عوام کو بیوقوف بنانے کی سیات شروع ہو چکی ہے ،اپوزیشن جماعتیں اکھٹی بھی ہو جائیں تو نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں، ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018 کے انتخابات میں یقینی شکست نے خوفزدہ کر رکھا ہے وہ کسی بھی حد تک جا کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں جو کہ وہ نہیں بن سکیں گے،عمران خان کی قسمت میں اقتدار نہیں صرف رونا دھونا لکھا ہے‘ہمارا این آر او ملک میں انرجی ،معیشت اور امن کا ہے جبکہ معافی تلافی کا این آر او پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔ اپوزیشن اتحاد جمہوریت پر شب خون مارنا چاہتا ہے‘اگر کے پی کے اور سندھ کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو جمہوریت کا سفر جاری رہے گااب فیصلے عوام کی عدالت میں ہوں گے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان اناڑی ڈائیور ہیں ٗعوام کی کشتی کو ڈبودیں گے‘شہباز شریف نے پنجاب میں 3میٹرو بنا کر چلا دئیے عمران خان خیبرپختونخواہ میں ایک بھی نہیں چلاسکے ۔

تازہ ترین