پنوعاقل (نامہ نگار) ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر سکھر عبدالعزیز ہکڑو نے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،انسانی زندگی میں تعلیم کی اہمیت اور ضرورت ایک حقیقت ہے، تعلیم انسان کو با شعور بنا تی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم دلا ئیں اگر ایسا ممکن ہو اتووہ دن دور نہیں جب ہم دنیا کے ان ممالک میں شامل ہو جا ئینگے ۔پنوعاقل ٹیچرز کو نسل کی جا نب سے ’ٹیلنٹ ہنٹ کمپی ٹیٹو ٹیسٹ ‘ میں نما یاں پو زیشن حا صل کر نے والے طلباء و طا لبات میں تقسیم انعامات اور سر ٹیفکیٹ دینے کی ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈائریکٹر ایجوکیشن سکھر عبدالعزیز ہکڑو نے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے دنیا کی ہر چیز تقسیم کر نے سے کم ہو تی ہے لیکن تعلیم ایسی دولت ہے جو تقسیم کر نے سے کم نہیں ہو تی بلکہ بڑھتی ہے ایسی تقریبات منعقد کر نے سے طلباء و طا لبات میں خفیہ صلا حیتیں بیدار ہوتی ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہو تا ہے۔ تقریب میں نما یاں پو زیشن حاصل کر نے والے طلباء و طا لبات میں انعامات اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ڈی ای او پرا ئمری و سیکنڈری ہا ئر سیکنڈری سکھر شفیع محمد کورا ئی ،ٹی ای او ایجوکیشن پنوعا قل عبدالعزیز کلہوڑو،ٹی ای او روہڑی سائیں بخش میرانی، پرو فیسر محمد ابرا ہیم عبا سی ،پرو فیسر سکندر علی مہیسر ، منور علی منگی ،عبدالغفارچا چڑ ،خا لد حسین جتوئی ،مکیش کمار،طلباء و طا لبات،والدین اور نجی اسکولوں کے پرنسپل و دیگر اساتذہ نے شر کت کی۔