• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 16 دہشت گرد گرفتار

Ctd Operation In Karachi 16 Terrorists Killed

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی اور مومن آباد کے قریب رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے دو روزقبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران پر فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ گنامنڈی اور اورنگی ٹاون کےعلاقے مومن آبادمیں سرچ آپریشن کیا ۔

آپریشن کےدوران داخلی وخارجی راستوں کو مکمل بند کردیا گیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 16دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے بلاک بم اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ، گرفتار دہشت گردوں میں رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی،محمد رزاق عرف شل دادا سمیت دیگر شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اسلم گروپ سے ہے جنہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین