• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کچھ توجہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی طرف بھی دیں،مریم نواز

Todays Print

اسلام آباد ( آن لائن ) مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کچھ توجہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی طرف بھی دیں۔پنجاب کے اسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہے اس لئے سندھ اور خیبرپختونخوا سے لوگ علاج کے لئے پنجاب کے اسپتالوں میں آتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو چاہئے کہ پنجاب کے اسپتالوں کے معائنے کرنے کے بعد کچھ توجہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کی طرف بھی دے دیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ہر سہولت میسر ہے اور ہر لحاظ سے پاکستان کے بہترین اسپتال ہیں ۔

تازہ ترین