• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا نے مردوں اورخواتین کے بیڈمنٹن ٹیم ایونٹس جیت لئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن واپڈا نےلاہور میں کھیلی جانے والی 55 ویں نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ٹائٹلز جیت لئے ۔ مردوں کے ٹیم فائنل میں واپڈا نے نیشنل بینک کو 3-2کے اسکور سے شکست دی ، پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کے عرفان سعید نے نیشنل بینک کے رضوان اعظم کو ہرایا ، ڈبلز میں نیشنل بینک کے رضوان اعظم اور کاشف سلہر ی نے واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم سرور کو مات دی ۔ دوسرے سنگل مقابلے میں نیشنل بینک کے مراد علی نے واپڈا کے عظیم سرور کو ہرایا ۔ دوسرے ڈبلز میں واپڈا کے عظیم سرور اور عتیق چوہدری نے نیشنل بینک کے مراد علی اور اعجاز ملک کو تیسرے سنگل مقابلے میں واپڈا کے اویس زاہد نے نیشنل بنک کے دانیال کو ناکامی سے دوچار کیا ۔ مردوں کے ٹیم ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ خواتین ٹائٹل کے فائنل میں واپڈا نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو3-0 سے ہرایا ۔ فائنل کے پہلے سنگل مقابلے میں واپڈا کی ماہ حور شہزاد نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی زوبارہ ، پہلے ڈبل مقابلے میں واپڈا کی ماہ حور شہزاد اور صائمہ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی غزالہ اور زوبارہجبکہ دوسرے سنگل مقابلے میں واپڈا کی سحرہ اکرم نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جویریہ طاہر کو شکست دی ۔
تازہ ترین