بیجنگ (جنگ نیوز) اطلاعات کے مطابق چین میں اس وقت کئی موبائل اپلیکیشنز بند کر دی گئیں جب یہ پتہ چلا کہ ان کے پلیٹ فارمز سے پیغامات بھیجنے والی خواتین نہیں بلکہ روبوٹس ہیں۔ماڈرن ایکسپریس نیوز پیپر کے مطابق پولیس کو جب یہ پتہ چلا کہ خواتین کی طرف سے بھیجے جانے والے پیغامات دراصل کمپیوٹر پروگرامز خود ہی تشکیل دیتے تھے تو انھوں نے 21 کمپنیوں کی موبائل ایپس بند کر دیں اور 13 صوبوں میں تقریباً 600 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔گوانگڈونگ صوبے میں پولیس نے اگست 2017 انکوائری اس وقت شروع کی جب انھوں نے دیکھا کہ ایک مشتبہ ایپ دھوکے سے اپنے یوزرز سے ایسے پورنوگرافک ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے بھی رقم بٹور رہی ہے جن کا سرے سے وجود ہی نہیں۔