• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی فارن سروس اکیڈمی اور چینی وزارت خارجہ کی چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بیجنگ میں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سفیر پاکستان مسعود خالد اور چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی کی جانب سے ان کے صدر چن یا چنگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گی اور ہماری نئی نسل کو دونوں ملکوں کی تاریخ اور ثقافت کو جاننے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین