• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان اور سجل کی فلم موم آرمینیا میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم موم آرمینیا میں بھی تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے، روس کے بعد آرمینیا فلم فیسٹیول میں فلم موم کا پریمئر ہوگا۔

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم موم بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب آرمینیامیں بھی تہلکہ مچائے گی۔

عدنان صدیقی اور سجل علی کی تھرل سے بھرپور پہلی بالی ووڈ فلم موم کاآرمینیافلم فیسٹیول میں پہلا پریمئر ہوگا جس کے بعد باقاعدہ فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم موم کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی ڈیبیو فلم 'ہندی میڈیم اور 'باہوبلی ٹوکی بھی اسکریننگ ہوگی۔

روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوربھارتی اداکاری سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیوفلم موم 7جولائی کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

شائقین کی جانب سے عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین