ن لیگ کی رہنما مریم نواز نےچکوال کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر کہا ہے کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا کہ اہل کون اور نااہل کون ہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں ن لیگ کامقابلہ نہ کرسکے، عوام کی رائے بہتے پانی کی طرح ہوتی ہے، بہتا پانی سامنے آنے والی تمام رکاوٹیں توڑ دیتا ہےاور اگر روک سکو تو روک لو ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کو عوام پلس کریں، اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا ، اللہ نے ہمیں ایک اور جیت سے نوازا اور ہم اس کے سامنے سرجھکاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیر پر اعتماد کرنے پر چکوال کے عوام کے شکر گزار ہیں جبکہ اس دوران مریم نواز نے شہباز شریف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی سخت محنت کا فائدہ مسلم لیگ ن کومل رہاہے۔