کوئٹہ میں زرغون روڈ پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔گزشتہ روز بلوچستان کانسٹبلری کے ٹرک پر خودکش حملے میں 4اہلکاروں سمیت 6 جوان شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز کوئٹہ کا زرون روڈ دھماکے سے اس وقت لرز اٹھاتھا،جب پیدل خود کش حملہ آور نےخود کو بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب اڑا لیا۔
دھماکا ایسے موقع پر کیا گیا جب بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے لیے صوبائی اسمبلی کے باہر کوریج کی جارہی تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 8سے10کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔خودکش حملہ آورکی عمر15سے20سال کےدرمیان تھی۔
آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد سے دہشت گرد داخل ہو کر اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ یہ حملہ آور بھی سرحد پار سے آیا ہوگا ۔