کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوامی عدالت نے اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون! تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ مریم نواز نے مزید لکھا کہ عوامی خواہش اس بہتے ہوئے پانی کی طرح ہوتی ہے جو اپنا راستہ خود بناتا ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹادیتا ہے۔ انہوں نے پی پی 20 میں ن لیگ کی کامیابی پر خدا کر شکر ادا کرتے ہوئے کارکنوں کو مبارک باد بھی دی۔