• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور(نمائندہ جنگ) نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ، سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست میں نشان دہی کی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز تسلسل کے ساتھ عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں اور چند روز پہلے کوٹ مومن میں دوبارہ توہین آمیز تقاریر کی گئیں ہیں جو کہ قابل دست اندازی جرم ہےلہذانواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی لگا تے ہوئے پیمرا کو تقاریر نشر کرنے سے رو کنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین