ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کی ایک معروف ہوٹل میں سرعام بے عزتی کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔
ایکٹریس اور ماڈلز زکے ساتھ زیادتی میں مبینہ طورپرملوث ہونے کی بنیاد پر ہاروی وائن اسٹین کو ایک اسٹیو نامی شخص نےچہرے پر دو تھپڑمارے۔ اور یہ بھی کہا کہ ’خواتین کے ساتھ انہوں نے جو کیا اس کے لئے وہ قابل نفرت ہے۔‘
امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹین امریکی ریاست ایری زونا کے ایک معروف ہوٹل میں کھانا کھانےکے لیے آئے تھے جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔
وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب اسٹیو نے وائن اسٹین کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی خواہش کی اور انہوں نے معذرت کر لی۔
اسٹیونے بتایا کہ جب انہوں نے وائن اسٹین سے بات کی تو بہت برے انداز میں پیش آئے جبکہ ہوٹل کے منیجر کا کہنا ہے وائن اسٹین نہایت تحمل سے بات کر رہے تھے، اور انہوں نے کوئی بد تمیزی بھی نہیں کی۔
اس واقعے کے بعد وائن اسٹین پولیس کو اطلاع کئے بغیر خاموشی کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔