برمنگھم (ابرار مغل) مختلف اوورسیز کمیونٹی رہنمائوں اور جماعتوں کے قائدین نے قصور میں معصوم بچی کے ساتھ ریپ اور قتل کیے جانے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے، تاکہ دوسروں کے لیے عبرت بن سکیں۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ ایاز خان، مسلم لیگ (ن) آزد کشمیر یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما راجہ حق نواز جانباز، پی پی پی برطانیہ کے رہنما حاجی نائب مغل، پی پی پی ورکرز ایکشن کمیٹی برمنگھم کے کنوینر حاجی بشیر آرائیں، پی پی پی رہنما چوہدری محمد حنیف، کشمیر پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین، ایم این اے ڈڈیال کے اوورسیز کوآرڈینیٹر چوہدری محمد شکیل، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور دیگرنے اس واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کسی بھی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، جبکہ جامع مسجد غوثیہ والسال کے خطیب اعظم علامہ نذیر مہروی، جامع سلطان باہو کے علامہ منیر عاصم، جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کے سیکرٹری جنرل حافظ فضل احمد قادری، مرکزی جامع مسجد ڈڈلی کے امام علامہ حافظ محمد اکرم، جماعت اہلسنت برطانیہ کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر مصباح المالک لقمانوی، جامع مسجد رضا آسٹن کے صدر صوفی محمد ایوب قادری، آستانہ عالیہ جھنڈے والی سرکار جہلم کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری، آستانہ عالیہ حضرت بابو بوستان القادری کے گدی نشین صاحبزادہ محمد فاروق القادری اور دیگر مختلف مذہبی و روحانی شخصیات نے بھی اس بھیانک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔