لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس زیر صدارت چوہدری ذوالفقار علی ہوا۔ اجلاس میں راشد جاوید لودھی نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، عامر سعید راں سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، محمد ظہیر بٹ فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے علاوہ وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جنرل ہاؤس نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے رفاعہ عامہ کیلئے احسن اقدامات کئے۔ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنانے ، پینے کے صاف پانی سے متعلق احکامات ، ماحولیات ، تعلیم اور معاشرے کے پسے ہوئے عوام کو فوری انصاف کے حصول کیلئے انکی گراں قدر اقدامات کو ناصرف ملک بھر کی وکلاءبرادری بلکہ سول سوسائٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔