اسلام آباد(اے پی پی‘آئی این پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد پر حاضری دے کر جوڈیشل اصلاحات کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہفتے کوبغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی‘اس موقع پر انھوں نے پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔چیف جسٹس نے مزار قائد کا بغیر کسی پروٹوکول و سکیورٹی کے دورہ کیا، اس دوران نہ کوئی ٹریفک رکی اور نہ سڑکیں بند ہوئیں۔آئی این پی کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہوتے ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے۔