• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ کانفرنس میں مودی کی شرکت پر پابندی لگائی جائے، پرویز چوہدری

نیو کاسل( پ ر)کشمیر ویلفیئر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا برطانیہ میں 16اپریل کو ہونے والی کامن ویلتھ سربراہ کانفرنس میں بھارت کے وزیراعظم نریندری مودی کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے، مودی کشمیریوں کا قاتل اور دہشت گرد ہے اس کو برطانیہ آنے کی اجازت نہ دی جائے، برطانیہ جیسے جمہوری اور انسانی حقوق کے علمبردارملک میں مودی جیسے شخص پر پابندی ہونی چاہئے، موودی دنیا کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے ایسے شخص کو برطانیہ آنے کی اجازت دینا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے، ڈاکٹر پرویز چوہدری نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ حکومت برطانیہ پر دبائو ڈالا جائے کہ مودی جیسے انسانیت کے قاتل کی برطانیہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے، تارکین وطن کشمیری بھارتی وزیراعظم مودی کے مظالم کا پردہ چاک کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین