• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم کے سیکریٹری کا چیف جسٹس کے گھر کادورہ، کانگریس نے حکومت سے وضاحت مانگ لی

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے مشیر کی جانب سےچیف جسٹس کے گھرکے’’ذاتی‘‘ دورے پر وضاحت طلب کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم ہائوس کے سیکریٹری 72سالہ نریپندرا مشرا گزشتہ صبح بھارتی عدالتی عظمیٰ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے گھر گئے تاہم بعد میں انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ذاتی نوعیت کا تھا اور ان کی دیپک مشرا سے ملاقات بھی نہیں ہوسکی، کانگریس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وزیر اعظم لازمی طور پر اس دورے کی وضاحت کریں۔ واضح رہے ذکہ دیپک مشرا کے خلاف 4ججز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی۔
تازہ ترین