• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چوتھے سالانہ سعودی ایوی ایشن شوکا انعقاد کیا گیا ہے جہاں دنیا بھر سے ماہر افراد شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔

اس رنگا رنگ ایونٹ کا افتتاح ریاض کے گورنر نے کیا جبکہ اس موقعے پر ایک شاندار ایئر شو کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ماہر پائلٹس کی ٹیموں نے سینکڑون فٹ بلندی پرجنگی جہازوں کی بہترین فارمیشن پیش کی اور طیاروں سے خارج ہوتے رنگین دھویں کی بدولت متحدہ عرب امارت کے پرچم کے رنگ بھی فضاؤں میں ترتیب دئیے ۔

بے مثال ٹیم ورک اور نطم و ضبط کے اس مظاہرے نے حاضرین کو حیران کردیا اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظارہ پیش کرتے ماہر پائلٹس کوداد ینے پر مجبور کر دیا۔

خطے کے سب سے بڑے ایوی ایشن میلے میں 60سے زائد ایئر کرافٹس نے پرفارمنس میں حصہ لیا جن کے شاندار اسٹنٹس دیکھنے والوں کو دنگ کر دینے کیلئے کافی تھے۔

 

تازہ ترین