لاہور (خصوصی رپورٹر) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں انڈر گرائونڈ ٹریک پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری اور ہائی کورٹ احاطہ میں سیور اور واٹر سپلائی لائن کی ترسیل کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ 36 انچ چوڑی اور 600 فٹ طویل پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے۔ سیور اور واٹر سپلائی لائن منصوبہ پر 2 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔