• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے زیادتی سے متعلق ہماری سابقہ سفارش پر عملدرآمدکیا جائے،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)اسلامی نظریاتی کونسل نے قصور میں کم سن بچی زینب سے پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی سے متعلق کونسل کی سابقہ سفارش پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔کونسل نے فیصلہ کیا ہےکہ قصورکے واقعے پر ریسرچ کی جائے گی اور اس واقعے کے معاشرتی، نفسیاتی اور جرمیاتی پہلوؤں کا جامع جائزہ لیکر ریاست اور معاشر ے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔یہ فیصلہ بدھ کوکونسل کے اجلاس میں کیا گیا جوزیر صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز منعقدہوا۔ اجلاس میں کونسل کے ممبران علامہ عبدالحکیم اکبری، جسٹس (ریٹائرڈ)محمد رضاخان ، ڈاکٹر نوراحمدشاہتاز، ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، مولانا امداد اللہ، عبداللہ، علامہ سید افتخار حسین نقوی، جسٹس(ریٹائرڈ) منظور حسین گیلانی، ڈاکٹر قاری عبدالرشید، عارف حسین واحدی، ابو الظفر غلام محمد سیالوی، مولانا حافظ فضل الرحیم، ملک اللہ بخش کلیار، خورشید احمد ندیم، ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن اورڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے شرکت کی۔چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے پریس کا نفرنس میں میڈیا کو فیصلوں سے آ گاہ کیا۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ محرم رشتوں اور چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی سلوک کا میلان معاشرے کیلئے زوال کا سبب ہے اس کی حوصلہ شکنی ہو نی چا ہئے۔
تازہ ترین