• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی مارکیٹ،سونے کی قیمت میں5 ڈالر فی اونس اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کوفی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 200 روپے سستاہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1334 ڈالرسے بڑھ کر 1339 ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں باالترتیب فی تولہ قیمت 200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 57400 روپے سے گھٹ کر 57200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 49200 روپے سے گھٹ کر 49028 روپے ہوگئی۔بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت 850 روپے پرمستحکم رہی۔
تازہ ترین