• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے متحد ہو کر کام کریں گے

برسلز(نمائندہ جنگ)بلجیم میں موجود تمام کشمیری تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے جدوجہد آزادی کیلئے مل کر کام کریں گی۔ اس با ت کا اعلان گزشتہ روز کشمیری آل پارٹیز اور کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کی مشترکہ میٹنگ میں کیا گیا۔برسلز میں ہونے والی اس میٹنگ میں آئندہ ہونے والے پروگرامز کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام کشمیری پارٹیاں مل کر تمام پروگرام بنائیں گی اور ان کو کامیاب کریں گی۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام تیرہ فروری کو مقبول بٹ شہید کے سلسلہ میں ہو گا، انڈین ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ میٹنگ میں شریک تنظیموں اور رہنماؤں جن میں جے کے ایل ایف نیب،کشمیر کونسل ای یو،پی پی پی آزادکشمیر، سردار نسیم اقبال،علی رضا سید ڈاکٹر زاہداقبال،سردار زاہد،سردار صدیق،مشتاق دیوان، مرزا شبیر،مرزا مقصود، محمدشریف خلیل،حبیب طارق،سردار محمود اقبال شامل تھے اجلاس یہ فیصلہ بھی کیا گیاکہ 26جنوری کو بھی انڈین ایمبیسی کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا جائےگا جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تازہ ترین